حضور اکرم ؐ نے فرمایا کہ حضرت علیؓ شہر علم و حکمت کا دروازہ ہیں، عبدالرحمن سلفی

حضور اکرم ؐ نے فرمایا کہ حضرت علیؓ شہر علم و حکمت کا دروازہ ہیں، عبدالرحمن ...

  

کراچی (پ ر)امیر جماعت غرباء اہلحدیث پاکستان ورئیس جامعہ ستاریہ الاسلامیہ مولاناعبدالرحمن سلفی نے کہاہے کہ خلیفہ چہارم داماد رسول ؐاور فاتح خیبر سیدنا حضرت علیؓ  کی اسلام  کیلئے خدمات  تاریخ کا سنہرا باب ہیں آپؓ ہر موقعہ  پر رسول اللہ ؐکے ہمراہ رہے، رسول اکرم ؐ کو آپ ؓ سے خصوصی محبت تھی،یہی وجہ ہے کہ ہجرت مدینہ کے موقع پر آپ ؐنے حضرت علیؓ کو ہی اپنے بستر مبارک پر استراحت کی سعادت بخشی، حضرت علی ؓ نے اسلام کے بقاء کے لیے  ہر موقعہ پر پیش پیش  رہے۔غزوہ خیبر میں مشہور یہودی سردار مرحب کو شکست دی، جس پر آپؓ کو فاتح  خیبر  کاخطاب عطاہوا۔ آپ ؓ کی عظمت  وشان میں   آنحضرت صلی اللہ علی وسلم  نے فرما یا کہ علیؓ شہرعلم وحکمت کادروازاہ ہیں اور علیؓ  کو مجھ سے وہی نسبت ہے جو ہارونؑ  کو حضرت موسی علیہ سلام سے تھی۔صحابہ کرامؓ آپکی عظمت وعلمی جلات قدر کے معترف تھے۔ اکثر دینی مسائل میں آپؓ سے رجوع کرتے تھے،آ پ کی عظمت وفضیلت سے حضرت محمد ؐ نے امت کو آ گاکرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے جن لوگو ں سے محبت کا حکم دیا ہے ان میں سے ایک حضرت علیؓ بھی ہیں۔حضرت علی ؓ کی شہادت امت کیلیے  ایک عظیم حادثہ تھا جس کے بعد وحدت امت متاثر ھوئے۔  عدل وانصاف وحکمرانی کے اعلی اصول میں آ ج بھی حضرت علی ؓسے رہنمائی لیکر ہم دنیا میں کامیابی وکامرانی حاصل کرسکتے ہیں۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -