لاک ڈاؤن، خلاف ورزی پر گرفتار 200 ملزمان کی رہائی کا حکم

لاک ڈاؤن، خلاف ورزی پر گرفتار 200 ملزمان کی رہائی کا حکم

  

کراچی (کرائم رپورٹر)کراچی میں کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لیے کیے گئے لاک ڈاون کی خلاف ورزی کے الزام میں گرفتار کیے گئے 200 ملزمان جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کراچی کی عدالت میں پیش کیے گئے۔جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے تمام ملزمان کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔پولیس کے مطابق ملزمان کو گزشتہ روز مختلف تھانوں کی حدود سے گرفتار کیا گیا تھا، ملزمان پر لاک ڈاون کی خلاف ورزی کا الزام ہے۔پولیس کی جانب سے ملزمان کے خلاف سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -