کراچی: اغوا میں ملوث سب انسپکٹر ساتھی سمیت گرفتار

کراچی: اغوا میں ملوث سب انسپکٹر ساتھی سمیت گرفتار

  

کراچی (کرائم رپورٹر)کراچی کے علاقے کورنگی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اغوا برائے تاوان کی واردات میں ملوث سب انسپکٹر کو اس کے ساتھی سمیت گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق اغوا برائے تاوان کی واردات میں ملوث گرفتار سب انسپکٹر رضوان اے وی ایل سی میں تعینات ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان نے موٹر سائیکل مکینک کو کھوکرا پار کے علاقے سے اغوا کیا تھا۔پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان نے مغوی مکینک کو اغوا کرکے 2 دن تک تشدد کا نشانہ بنایا، اہلِ خانہ سے تاوان لے کر مغوی کو چھوڑا۔پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزمان نے واردات کے لیے پولیس موبائل کا استعمال کیا تھا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -