میرپورخاص، خودسوزی کرنے والا نوجوان جاں بحق
میرپورخاص(بیورورپورٹ) گزشتہ دنوں تعلقہ سندھڑی میں اپنے آپ کو بیروزگاری سے تنگ آکر جلانے والے نوجوان کا آج کراچی کے اسپتال میں انتقال ہوگیا، تفصیلات کے مطابق گزشتہ دس دن پہلے تعلقہ سندھڑی کے گاوں بشام بروہی کے نوجوان تیس سالہ اظہار بروہی نے بیروزگاری اور غربت سے تنگ آکر اپنے اوپر مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگادی تھی جس سے سیریس حالت میں سول اسپتال میرپورخاص لایا گیا جہاں سے ابتدائی طبی امداد کے بعد حیدرآباد بھیجا گیا پھر وہاں سے کراچی اسپتال کے لیے ریفر ہوگیا جہاں ڈاکٹروں نے بتایا کہ اس کاجسم ستر فیصد جل گیا ہے اور اس کی حالت سیریس ہے، آج وہ اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کرگیا، جب اس کی میت اس کے گاوں بشام بروہی پہنچی تو گاوں میں کہرام مچ گیا اور ہر آنکھ اشک بار تھی، واضح رہے کہ لا ک ڈاؤن کنڈیشن کی وجہ سے میرپورخاص ضلعے میں خودکشی کرنے والوں میں اضافہ ہوگیاہے۔