سندھ حکومت مارکیٹ کا ٹائم رات 12 بجے تک کرے، خرم شیر زمان

سندھ حکومت مارکیٹ کا ٹائم رات 12 بجے تک کرے، خرم شیر زمان

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ سندھ حکومت مارکیٹ کا ٹائم رات 12 بجے تک کرے۔خرم شیر زمان نے پریس کانفرنس کے دوران حکومت سندھ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ چاند رات تک مارکیٹ کا ٹائم رات 12 بجے تک بڑھایا جائے، ایس او پیز کے تحت لوگوں کو سہولیات دی جائیں، لوگ بھی ایس او پیز کو فالو کریں۔خرم شیر زمان نے کہا کہ ایس او پیز ہر ڈیپارٹمنٹ کے لیے الگ بنائی جائیں، لاک ڈاون سے دیہاڑی دار طبقے کو زیادہ نقصان ہورہا ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ اس وقت بڑا مسئلہ ٹرانسپورٹ کا ہے، آن لائن ٹیکسی سروس سے عوام کو بڑا ریلیف ملا، لاکھوں لوگوں کا کاروبار اس سے وابسطہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے 10 سال میں صرف 10 بسیں نکالی، فوری طور صوبے بھر میں ٹرانسپورٹ کھولی جائے۔ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی قانون سازی میں سب سے آگے عملدرآمد کرانے میں سب سے پیچھے۔خرم شیر زمان نے سندھ حکومت سے سوال کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر صحت سندھ اسمبلی اجلاس میں نہیں آسکتی، وزیرصحت غائب ہیں سندھ اسمبلی میں آکر جواب دیں، سرکاری اسپتالوں کا برا حال ہے، سندھ میں کورونا کے ٹیسٹ جعلی ہو رہے ہیں، لوگوں کے اندر خوف پیدا ہوچکا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کے خلاف بڑی سازش چل رہی ہے، وزیراعلی سندھ کے خلاف ان ہی کے اپنے لوگ سازش کر رہے ہیں۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -