ملائیشین جیلوں میں قید سینکڑوں پاکستانی  آج وطن واپس پہنچیں گے

 ملائیشین جیلوں میں قید سینکڑوں پاکستانی  آج وطن واپس پہنچیں گے

  

کوالالمپور(این این آئی) ملائیشیا کی جیلوں میں قید سینکڑوں پاکستانی  آج وطن واپس پہنچیں گے۔تفصیلات کے مطابق ملائیشیا کی جیلوں میں قید اڑھائی سو پاکستانی قیدی ملائیشین ایئرلائن کے ذریعہ لاہور پہنچیں گے جہاں وہ عید اپنے پیاروں کے ساتھ منا سکیں گے۔ کوالالمپور میں پاکستانی ہائی کمیشن کی کوششوں سے قیدیوں کی رہائی ممکن ہوئی۔ملائیشیا میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر آمنہ بلوچ کا کہنا ہے کہ عید سے قبل 3 فلائٹس کے ذریعہ تمام پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی کو یقینی بنایا جائے گا۔

 پاکستانی

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -