خدمت خلق فاؤنڈیشن کے تحت ”تحفہ افطار“ پروگرام کا انعقاد 

خدمت خلق فاؤنڈیشن کے تحت ”تحفہ افطار“ پروگرام کا انعقاد 

  

میرپورخاص(بیورورپورٹ)کنوینر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی ہدایت پر خدمت خلق فاؤنڈیشن ایم کیو ایم پاکستان میرپورخاص ڈسٹرکٹ کے تحت تحفہ افطار پروگرام میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میرپورخاص کے جنرل سیکریٹری مولا بخش راہوایڈوکیٹ،نائب صدر عدنان خرم راجپوت ایڈوکیٹ اور دیگر عہدیداران، ایم کیو ایم لیگل ایڈ کمیٹی کے انچارج ماہر قانون عبدالقدیر چوہان ایڈوکیٹ،شاہد ملک ایڈوکیٹ،احمد نواز ایڈوکیٹ،روٹری کلب میرپورخاص سیٹلائیٹ ٹاؤن کے ڈائریکٹر کلب سروسزحاجی فقیر محمد اے آر میمن،روٹری کلب میرپورخاص سیٹلائیٹ ٹاؤن کے صدر فیصل خان زئی،سابق صدر روٹری کلب میرپورخاص فرقان علی شیخ اور انچارج و اراکین ایلڈرز ونگ ایم کیو ایم پاکستان میرپورخاص ڈسٹرکٹ نے شرکت کی اور اپنے ہاتھوں سے تحفہ افطار تیار کئے اور خدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضا کاروں کے حوالے کئے۔نگراں ڈسٹرکٹ انچارج خوشی محمد مغل، ڈسٹرکٹ جوائنٹ انچارجز و اراکین ڈسٹرکٹ کمیٹی، انچارج و اراکین لیگل ایڈ کمیٹی،انچارج و اراکین ایلڈرز ونگ،چیئرمین بلدیہ انجینئر کامران شیخ اور وائس چیئرمین فرید احمد خان نے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر مولا بخش راہوایڈوکیٹ، عدنان خرم راجپوت ایڈوکیٹ، عبدالقدیر چوہان ایڈوکیٹ، حاجی فقیر محمد اے آر میمن اور دیگرنے بات کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن سے متاثرہ افراد کی عزت نفس کو ملحوظ خاطررکھتے ہوئے امدادی سرگرمیوں پر کے کے ایف کے رضاکاروں اور ایم کیو ایم پاکستان کے ذمہ داران کو سلام پیش کرتے ہیں۔دعا ہے کہ خدمت خلق فاؤنڈیشن ایم کیو ایم خدمت انسانیت کا سلسلہ جاری رکھے۔انہوں نے مزید کہا کہ لاک ڈاؤن سے شہری علاقے براہ راست متاثر ہوئے ہیں،موجودہ صورتحال میں ایم کیو ایم پاکستان کا اقدام قابل ستائش عمل ہے۔   

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -