شارجہ سے215مسافرملتان واپس قرنطینہ میں علیحدہ کمرے فراہم

شارجہ سے215مسافرملتان واپس قرنطینہ میں علیحدہ کمرے فراہم

  

ملتان (نیوز رپورٹر) بیرون ملک سے آنیوالی خصوصی پروازوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔گزشتہ روز شارجہ سے آنیوالی (بقیہ نمبر17صفحہ6پر)

خصوصی پرواز سے 215 مسافر ملتان پہنچے۔اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر احمدرضا نے مسافروں کا ائرپورٹ پر استقبال کیا۔211مسافر قرنطینہ سنٹر جبکہ 4 مسافروں کو ہوٹل منتقل کردیا گیا ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد طیب خان نے قرنطینہ سنٹر میں مسافروں کا استقبال کیا۔تمام مسافروں کو علیحدہ علیحدہ کمرے فراہم کردیئے گئے قرنطینہ سنٹر میں مسافروں کی خوراک اور دیگر سہولیات کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں جبکہ ہوٹل میں رہائش اختیار کرنیوالے مسافر اپنے اخراجات خود برداشت کریں گے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -