ملتان قرنطینہ:بیرون ملک سے آنیوالے مسافر بہتر ین انتظامات پرخوش
ملتان (سپیشل رپورٹر) لیبر کمپلیکس قرنطینہ ملتان میں مقیم بیرون ملک سے آنیوالے پاکستانی مسافر بھی بہترین انتظامات (بقیہ نمبر18صفحہ6پر)
کے معترف ہوگئے۔ مسافروں نے قرنطینہ سنٹر میں صفائی کے مثالی انتظامات پر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے ہیں۔اس حوالے سے مسافروں کی سینٹری ورکرز کے ساتھ گفتگو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔گفتگو کرتے ہوئے مسافروں کا کہنا ہے کہ قرنطینہ سنٹر میں سب لوگ بہت اچھا کام کررہے ہیں،جہاں سینکڑوں لوگوں کا انتظام ہو رہا ہو وہاں معمولی کوتاہی تو ہو جاتی ہے۔سب سے بہترین کام آپ صفائی والے کر رہے ہیں،جب بھی آپ کو صفائی کے لئے بلایا آپ نے اچھا کام کیا۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ ورکرز ہمارے کمرے اور باتھ رومز بہترین طریقے سے صاف کرتے ہیں۔مسافروں کے مطابق جو اچھا کام کرے اس کی تعریف ضرور ہونی چاہیے۔ہمارا یہ پیغام آپ کے سینئر افسران تک جانا چاہیے۔ویڈیو کے آخر میں ایک مسافر سینٹری ورکرز کو مخاطب کرکے کہتا ہے”تھینک یو ویری مچ“۔