بلند فشار خون سے بچاؤ کاآج عالمی دن

بلند فشار خون سے بچاؤ کاآج عالمی دن

  

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)پاکستان سمیت دنیا بھر میں بلند فشار خون سے بچاؤ کا عالمی دن آج منایا جائے گا، اس دن کو(بقیہ نمبر19صفحہ6پر)

منانے کا ابتدا 2ہزار 5 میں ہوئی،جس کا مقصد عوام کو ہائی بلڈ پریشر کی وجوہات، علامات، بروقت تشخیص، علاج اور احتیاطی تدابیر سے آگاہ کرنا ہے،ماہرین کا کہنا ہے کہ وزن اور بلڈ پریشر کا دل کی بیماریوں سے انتہائی گہرا تعلق ہے اور دل کے امراض میں مبتلا زیادہ تر مریض اضافی وزن اور ہائی بلڈ پریشر کا شکار ہوتے ہیں لہٰذا دل کے امراض کو کم سے کم کرنے کیلئے موٹاپا اور بلڈ پریشر پر کنٹرول اشد ضروری ہے۔

دن

مزید :

ملتان صفحہ آخر -