وزیراعظم آفس کے 4 سٹاف ممبرز میں کورونا کی تشخیص

وزیراعظم آفس کے 4 سٹاف ممبرز میں کورونا کی تشخیص
وزیراعظم آفس کے 4 سٹاف ممبرز میں کورونا کی تشخیص

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم آفس کے 4 سٹاف ممبرز کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہیں قرنطینہ کر دیا گیا۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ وزیراعظم آفس میں معمول کےمطابق عملے کی کورونا ٹیسٹنگ کی گئی جس میں 4 سٹاف ممبرز میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آنے والے سٹاف ممبرز کو قرنطینہ کر دیا گیا ہے اور حفاظتی اقدامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پرائم منسٹر ہاؤس میں کورونا ٹیسٹنگ کا عمل مسلسل جاری ہے اور عملے کے تمام ارکان و افسران کے کورونا ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔

پاکستان میں مہلک وبا کے پھیلاؤ کے بعد پرائم منسٹر ہاؤس میں کورونا وائرس کے کیسز پہلی بار رپورٹ ہوئے ہیں، پی ایم ہاؤس میں احتیاطی تدابیر کے تحت ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا جارہا ہے اور تمام تر ضروری حفاظتی اقدامات کیے جارہے ہیں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -