قمبر:شہداد کوٹ ہسپتال کے ایم ایس سمیت 11 افراد میں کورونا کی تصدیق
قمبر (ڈیلی پاکستان آن لائن)شہداد کوٹ ہسپتال کے ایم ایس سمیت 11 افراد میں کورونا کی تصدیق ہو گئی جس کے بعدکورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد69 ہو گئی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق شہداد کوٹ ہسپتال کے ایم ایس سمیت 11 افراد میں کورونا کی تصدیق ہو گئی،ضلعی ہیلتھ افسر کا کہنا ہے کہ ایم ایس اور اہلخانہ کے 7 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے جس کے بعد علاقے میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد69 ہو گئی ۔