پی آئی اے نے اپنے ملازمین اور ٹریول ایجنٹس کی رعایتی ٹکٹوں پر پابندی لگا دی

پی آئی اے نے اپنے ملازمین اور ٹریول ایجنٹس کی رعایتی ٹکٹوں پر پابندی لگا دی
پی آئی اے نے اپنے ملازمین اور ٹریول ایجنٹس کی رعایتی ٹکٹوں پر پابندی لگا دی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی آئی اے نے اپنے ملازمین اور ٹریول ایجنٹس کی رعایتی ٹکٹوں پر پابندی لگا دی،پابندی کااطلاق پی آئی اے کی تمام بین الاقوامی خصوصی پروازوں پر ہوگا،اس حوالے سے پی آئی اے پسنجر سیلز ڈیپارٹمنٹ نے سرکلر جاری کردیا۔

جاری سرکلر میں کہاگیا ہے کہ خصوصی پروازیں محدود تعداد میں یکطرفہ سفر کرنے والے مسافروں کیلئے ہیں ،تمام پروازیں پسنجر لوڈ کے مطابق اور بنا کسی منافع کے چلائی جا رہی ہیں ،خصوصی پروازیں وزارت خارجہ این سی او سی کی ہدایات پر چلائی جارہی ہیں ،تاحکم ثانی بین الاقوامی رعایتی ٹکٹوں پر پابندی برقرار رہے گی ۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -