پنجاب میں 3.64ملین میٹرک ٹن گندم کی خریداری مکمل کرلی،صوبائی وزیر علیم خان

پنجاب میں 3.64ملین میٹرک ٹن گندم کی خریداری مکمل کرلی،صوبائی وزیر علیم خان
پنجاب میں 3.64ملین میٹرک ٹن گندم کی خریداری مکمل کرلی،صوبائی وزیر علیم خان

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب کے سینئر وزیر اور وزیر خوراک علیم خان نے کہاہے کہ پنجاب میں 3.64ملین میٹرک ٹن گندم کی خریداری مکمل کرلی گئی،جیسے ہی ٹارگٹ مکمل ہو گا فلور ملز کا کوٹہ بڑھا دیں گے ۔

میڈیارپورٹس کے مطابق وزیر خوراک پنجاب علیم خان نے کہاہے کہ پنجاب میں 3.64ملین میٹرک ٹن گندم کی خریداری مکمل کرلی، حکومت نے گزشتہ 3 برس کے مقابلے میں سب سے زیادہ گندم خریدی ہے ،

علیم خان نے کہاکہ گندم خریداری کا 45لاکھ میٹرک ٹن کا سب سے بڑا ہدف مقرر کیا گیاہے،پنجاب کی تاریخ میں اتنی بڑی مقدار میں گندم پہلے نہیں خریدی گئی،صوبائی وزیر خوراک نے کہاکہ گندم کی خرید میں کامیابی کے فلور ملز پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے،جیسے ہی ٹارگٹ مکمل ہو گا فلور ملز کا کوٹہ بڑھا دیں گے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -