پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز اور اموات میں اضافہ،مریضوں کی تعداد 40 ہزار سے تجاوز

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز اور اموات میں اضافہ،مریضوں کی تعداد 40 ہزار ...
پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز اور اموات میں اضافہ،مریضوں کی تعداد 40 ہزار سے تجاوز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان میں کورونا وائرس کے مز ید 1352 کیسز سامنے آ گئے ہیں جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 39 افراد کی موت ہو ئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں پاکستان بھر میں 14 ہزار 175 ٹیسٹ کیے گئے جن میں مزید 1352 افراد میں وائرس کی تصدیق ہو ئی ہے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 40 ہزار 151 ہو گئی ہے جبکہ مزید 39 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں ، اموات 873 ہو گئیں ہیں تاہم 11 ہزار 341 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں ۔
کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز سندھ میں سامنے آئے ہیں جہاں تعداد 15 ہزار 590 ہو گئی ہے ،268 افراد وائرس کے باعث انتقال کر چکے ہیں جبکہ 3 ہزار 804 صحت یاب ہونے کے بعد واپس گھروں کو لوٹ گئے ہیں ۔
سندھ کے بعد پنجاب میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز ہیں ، تعداد 14 ہزار 584 ہو گئی ہے جن میں سے 4 ہزار 883 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور 252 زندگی کی بازی ہار گئے ہیں ۔
خیبر پختون خواہ میں 5 ہزار 847 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے 1699 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں تاہم 305 افراد کی وائرس کے باعث موت ہوئی ہے ۔ بلوچستان میں اب تک 2544 کیسز سامنے آئے ہیں اور 417 افراد ٹھیک ہوئے ہیں لیکن 36 افراد دنیا سے رخصت ہو گئے ہیں ۔
اسلام آباد میں 947 اور گلگت بلستان میں 527 افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے اور دونوں علاقوں میں اب تک مجموعی طور پر 11 افراد کا انتقال ہو اہے جبکہ آزاد کشمیر میں 112 افراد میں سے 77 صحت یاب ہو چکے ہیں تاہم ایک مریض کا انتقال ہواہے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -