کینیڈا میں تعلیم اور کام کے خواہشمند غیر ملکی طلبہ کیلیے شاندار خبر،حکومت نے بڑی سہولت کا اعلان کردیا

کینیڈا میں تعلیم اور کام کے خواہشمند غیر ملکی طلبہ کیلیے شاندار خبر،حکومت نے ...
کینیڈا میں تعلیم اور کام کے خواہشمند غیر ملکی طلبہ کیلیے شاندار خبر،حکومت نے بڑی سہولت کا اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اوٹاوا(ڈیلی پاکستان آن لائن)کینیڈامیں تعلیم کےخواہشمندوں کیلئےاچھی خبریہ ہےکہ کینیڈانےپوسٹ گرایجوایشن کیلئےآنے والے غیرملکی طلبہ کیلئے ورک پرمٹ قوانین میں تبدیلی کافیصلہ کرلیاہے،پوسٹ گریجوایٹ ورک پرمٹ بین الاقوامی طالب علموں کو اس قابل بناتاہے کہ وہ اپنی ڈگری مکمل کرنے کے بعدکینیڈین انسٹیوٹ ڈی ایل آئی کے تحت آٹھ ماہ تک کام کرنے کا تجربہ حاصل کرسکیں۔

کینیڈانےپوسٹ گرایجوایشن کیلئےآنے والے غیرملکی طلبہ کیلئےپوسٹ گریجوایٹ ورک پرمٹ کے حصول کے طریقہ کار کو مزید آسان کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ کینیڈین میڈیا کے مطابق عموما پوسٹ گریجوایٹ ورک پرمٹ کے حصول کیلئے آن لائن کورسز کی اہمیت نہیں ہوتی تاہم اب کوروناوائرس کی وجہ سے کینیڈا کےادارہ برائے امیگریشن، رفیوجیز اور شہریت نے طلبہ کوآن لائن کورسز کی بنیادپرورک پرمٹ دینے کا فیصلہ کیاہے۔

اب بھی ورک پرمٹ حاصل کرنے کے اہل ہوں گے۔ کینیڈین ادار کی جانب سے یہ فیصلہ چودہ مئی کو کرلیا گیاتھا دنیا بھر سے آنے والے طلبہ اب خزاں دوہزار بیس میں داخلے لے سکیں گے اور وہ اپنے کورسز کا نصف حصہ اپنے آبائی ملکوں میں بیٹھ کر ہی مکمل کرسکیں گے۔ اور اس کے بعد وہ ورک پرمٹ کے حصول کے بھی قابل ہوں گے۔مزید یہ کہ بین الاقوامی طالبعلموں کا ورک پرمٹ کا دورانیہ بھی کم نہیں کیاجائے گا۔