رابی پیرزادہ نے نئے کاروبار کا آغاز کردیا

رابی پیرزادہ نے نئے کاروبار کا آغاز کردیا
رابی پیرزادہ نے نئے کاروبار کا آغاز کردیا

  

لاہور (ویب ڈیسک) شوبز سے لا تعلقی اختیار کرنیوالی سابق گلوکارہ و اداکارہ رابی پیرزادہ نے نعت خوانی اور خطاطی کے بعد حجاب اور برقعہ کا برانڈ متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔

سماءنیوز کے مطابق رابی پیرزادہ نے بتایا کہ ‘چند روز قبل جب میں گھر آئیں تو 5 خواتین مدد مانگے کیلئے ان کے دروازے کے باہر موجود تھیں ان خواتین کہا کہ آپ اداکاری اور ٹی وی کو خیر بعد کہنے کے باوجود ہماری مدد کرتی ہیں جبکہ آپ کے آمدنی کا ذریعہ بھی نہیں ہے’۔انہوں نے بتایا کہ ‘ اس سوال پر میرے کوئی جواب نہ دینے کے باوجود ان خواتین نے کہا کہ وہ سلائی کے ہنر سے واقف ہیں وہ میرے کپڑے سلائی کرکے ، میرے گھر کھانا پکا کر اور صفائی کرکے میرا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہیں تو میری آنکھوں میں آنسو آگئے’۔

رابی پیرزادہ کا کہنا تھا کہ ‘ان کی باتیں سننے کے بعد میرے ذہن میں یہ آئیڈیا آیا کہ اگر یہ سلائی کرنا جانتی ہیں تو ان کے ساتھ عبایہ(برقعہ) اور حجاب تیار کرکے فروخت کرنے کے نئے کام کا آغاز کیا جائے، اس سے خواتین کی بھی مدد ہوگی اور یہ خود اپنے لیے کام کریں گی’۔انہوں نے جاپانی کہاوت کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ‘کسی کو مچھلی پکڑ کردینے کے بجائے اسے مچھلی پکڑنا سیکھادیں ، اسی طرح یہ خواتین سارا کام خود کریں گی تاہم ان عبایہ اورحجاب کے ڈیزائن اور فیشن سے متعلق میں ان کی مدد کروں گی اور جلد اسے ایک برانڈ بناکر مارکیٹ میں پیش کروں گی ‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ‘اس کاروبار میں تین پارٹنرز ہیں ایک اللہ یعنی آمدنی کا ایک حصہ اللہ کی راہ میں خرچ کیا جائے گا ، دوسری پارٹنر یہ پانچ خواتین اور تیسری پارٹنر میں ہونگی’۔رابی پیرزادہ کا کہنا تھا کہ عبایہ اور حجاب بنانے کے کام کا آغاز ہوچکا ہے تاہم انہوں نے مداحوں سے ان کے برانڈ کا نام تجویز کرنے کی مدد طلب کی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ برس رابی پیرزادہ نے شوبز کی دنیا کو خیرباد کہتے ہوئے نئی شروعات کرنے کا اعلان کیا تھا۔

مزید :

تفریح -