اردن کے بادشاہ نے اسرائیل کو سنگین تنازع سے خبردار کردیا، مسلمانوں کے دل جیت لیے
عمان(ویب ڈیسک)اردن کے بادشاہ نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ اگر فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے حصوں کو الحاق کرنے کا منصوبہ جاری رہا تو بڑے پیمانے پر تنازع جنم لے سکتا ہے۔
دوسری جانب یورپی یونین کے وزرائے خارجہ، اسرائیلی قبضے کو روکنے کے لیے سفارتی کوششوں کو تیز کرنے پر راضی ہوگئے ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے یہودی بستیوں اور وادی اردن کو الحاق کرنے کا وعدہ کیا ہے جو ایک طویل عرصے سے تعطل کا شکار امن عمل کے خاتمے کا عملی جواز بنا سکتا ہے۔اردن کے شاہ عبداللہ دوم نے ایک انٹرویو میں اسرائیل کے منصوبوں کے خلاف انتباہ جاری کیا۔