وہ پاکستانی ادکارہ جسے گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیاگیا

وہ پاکستانی ادکارہ جسے گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیاگیا
وہ پاکستانی ادکارہ جسے گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیاگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) گوگل نے ہرسال کی طرح اس بار بھی دنیا بھر میں اور مختلف ممالک میں الگ الگ سرچ ہونے والی شخصیات کی تفصیلات جاری کردیں۔ گوگل نے 2020کی اپنی فہرست میں پاکستان کی ٹاپ 10اداکاراوں کے نام بھی جاری کیے ہیں۔ 

ان ٹاپ 10اداکاراوں میں کون کون شامل ہیں ، آئیے دیکھتے ہیں۔

نجی ٹی وی جیو نیوزکے مطابق پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ ہونے والی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان ہیں جنہیں سب سےزیادہ سرچ کیاگیا

گوگل کی جانن سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق ماہرہ خان کورواں سال ایک ماہ میں دولاکھ 54ہزار بار بار سرچ کیاگیا۔

ماہرہ خان نہ صرف کئی بہترین ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں بلکہ انہوں نے پاکستانی و بھارتی فلم انڈسٹری میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔

View this post on Instagram

???? @sfkbridals P.S Sadaf saying ‘no gully’ pictures!

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan) on

اس فہرست میں دوسرے نمبر پر کم عرصے میں بہت زیادہ شہرت حاصل کرنے والی اقرا عزیز ہیں۔ انہوں نے رانجھا رانجھا کردی سمیت کئی بہترین ڈراموں میں شاندار اداکاری سے مداحوں کے دل جیتے ہیں، اقراء عزیز کو سرچ انجن پر ایک ماہ میں ایک لاکھ 89 ہزار مرتبہ سرچ کیا گیا ہے۔

View this post on Instagram

Waiting for the travelling like???? #throwback #stayhome #staysafe

A post shared by IQRA AZIZ HUSSAIN???????? (@iiqraaziz) on

تیسرے نمبر پر عہد وفا میں کیپٹن ڈاکٹر کا کردار اداکرنے والی دلکش اداکارہ علیزے خان ہیں۔ انہیں ایک ماہ میں ایک لاکھ 80 ہزار مرتبہ سرچ کیا گیا۔

View this post on Instagram

guess who took the pictures ???? . . . ???? @salitexclothing

A post shared by Alizeh shah (@alizehshahofficial) on

ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو سے شہرت کی نئی بلندیوں کو چھونے والی عائزہ خان گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی اداکاراؤں میں چوتھے نمبر پر ہیں ان کا نام ایک ماہ میں ایک لاکھ 48 ہزار مرتبہ سرچ کیا گیا ہے۔

View this post on Instagram

InfinixNote7 #bts ???? @anilamurtaza ???? @irhyanthomas ???? @farooqkhan5224

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak) on

پانچویں نمبر کی بات کریں تو یہ نمبر ہانیہ عامر کے حصے میں آیا ہے۔ انہیں ایک ماہ میں ایک لاکھ 28 ہزار بار سرچ کیا گیا۔

View this post on Instagram

accidentally read a message on my friends phone “it’s all about the peach games”

A post shared by Hania Aamir (@haniaheheofficial) on

اس فپرست میں چھٹے نمبر پر ہیں صبا قمر،۔ صبا کئی شاندار ڈرامے کرچکی ہیں اور سوشل میڈیا پر لاکھوں لوگ انہیں فالو کرتے ہیں۔ انہیں رواں سال ایک ماہ میں ایک لاکھ 22 ہزار بار سرچ کیا گیا ہے۔

View this post on Instagram

Khamoshiyan jo sun le meri Inn mein tera hi zikar ha ????

A post shared by ???????????????? ???????????????????? (@sabaqamarzaman) on

پاکستان میں سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی اداکارہ ایمن خان بھی پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی اداکاراؤں کی فہرست میں ساتویں نمبر پر موجود ہیں جنہیں ایک ماہ میں 1 لاکھ 21 ہزار بار سرچ کیا گیا۔

View this post on Instagram

Wardrobe: @beats.pakistan Hair and makeup: @ss_zubair Photography: @rehanmithanii

A post shared by AIMAN MUNEEB (@aimankhan.official) on

آٹھواں نمبر حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھ کر نئی زندگی شروع کرنے والی سجل علی کے حصے میں آیا ہے۔ سجل کو ایک ماہ میں ایک لاکھ 14 ہزار بار سرچ کیا گیا۔

View this post on Instagram

Blessed! ???????????????? #inabudhabi

A post shared by Sajal Ahad Mir (@sajalaly) on

ڈرامہ سیریل دو بول اور میرے پاس تم ہو سے شہرت پانے والی اداکارہ حرا مانی بھی گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی اداکاراؤں کی فہرست میں شامل ہیں جنہیں ایک ماہ میں 93 ہزار 900 بار سرچ کیا گیا ہے۔

View this post on Instagram

Sochna ye hai kay kia sochna hai ...?

A post shared by Syeda Hira Salman (@hiramaniofficial) on

اداکارہ ثناء جاوید بھی گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی اداکاراؤں میں سے ایک ہیں. منفرد انداز کی حامل اس اداکارہ کو ایک ماہ میں 89 ہزار بار سرچ کیا گیا۔

مزید :

تفریح -