کراچی سے سرکاری عہدے پر فائز بھارتی خفیہ ایجنسی ” را “ کا ایک اور جاسوس پکڑ ا گیا

کراچی سے سرکاری عہدے پر فائز بھارتی خفیہ ایجنسی ” را “ کا ایک اور جاسوس پکڑ ا ...
کراچی سے سرکاری عہدے پر فائز بھارتی خفیہ ایجنسی ” را “ کا ایک اور جاسوس پکڑ ا گیا

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) ایف آئی اے کاونٹر ٹیرر ازم ونگ نے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے نیٹ ورک سے جڑے سپیشل برانچ کے اے ایس آئی کو گرفتار کرلیا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق اے ایس آئی سید مصور علی نقوی را سلیپر سیل کا اہم رکن ہے جس کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے اور وہ کراچی ایئرپورٹ پر سرویلنس یونٹ میں ڈیوٹی کر رہا تھا۔ ملزم 1991 میں سندھ پولیس میں بھرتی ہوا اور محمود صدیقی کی ہدایت پر ملزم کو رقم فراہم کی جاتی تھی۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم 2008 میں ٹریننگ کے لیے بھارت بھی جا چکا ہے، وہ ایئرپورٹ پر اپنے ساتھیوں کی آمدورفت میں سہولت کاری بھی کرتا تھا۔ ملزم مبینہ طور پر ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث رہا۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کراچی پولیس کا ایک اے ایس آئی گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ مجموعی طور پر بھارتی خفیہ ایجنسی را کے 6 مبینہ ملزمان پہلے ہی گرفتار کیے جا چکے ہیں۔

مزید :

قومی -