وزیراعلیٰ سندھ کی نوکری پکی ہوچکی,مرادعلی شاہ نوکری سے فارغ ہوئے تو اینکر بن جائیں گے،حلیم عادل
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہاہے کہ وزیراعلیٰ سندھ کی نوکری پکی ہوچکی ہے،اگرمرادعلی شاہ نوکری سے فارغ ہوئے تونیوزاینکربن جائیں گے۔
پی ٹی آئی رہنما نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ سندھ حکومت میں معاملات چلانے کی اہلیت نہیں،وزیراعظم کی قیادت میں حکومت نے بہتر اقدامات کیے،سندھ حکومت اقدامات کے بجائے عوام کو خوفزدہ کرر ہی ہے۔
حلیم عادل شیخ نے کہاکہ وزیراعلیٰ کا جب دل کرتا ہے سندھ کارڈ اٹھا لیتے ہیں ،یہ چاہتے تھے سندھ بند ہو تو پاکستان کی معیشت خراب ہو،انہوں نے کہاکہ ملکی معیشت کو تباہ کرنے کیلئے انہوں نے کراچی بند کیا ہواہے،حکومتیں آگ بجھایا کرتی ہیں مراد علی شاہ آپ پٹرول ڈالتے ہیں۔