اسرائیل میں چینی سفیر کی گھر سے لاش برآمد

اسرائیل میں چینی سفیر کی گھر سے لاش برآمد
اسرائیل میں چینی سفیر کی گھر سے لاش برآمد

  

تل ابیب (ڈیلی پاکستان آن لائن )غیر ملکی میڈیا میں یہ خبر گردش کر رہی ہے کہ اسرائیل کیلئے چینی سفیر ” ڈو وی “ دارلحکومت تل ابیب میں اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے ہیں ۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق 58 سالہ ڈووی اپنے بستر پر مردہ حالت میں پائے گئے تاہم ابھی تک ان کی موت کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے ۔ڈو وی کو فروری میں اسرائیل میں بطور سفیر میں تعینات کیا گیا تھا جبکہ اس سے قبل وہ یوکرین میں چین کے سفارت کار کے طور پر فرائض سرانجام دے رہے تھے۔چینی سفیر شادی شدہ تھے اور ان کا ایک بیٹا بھی تھا تاہم یہ خیال کیا جا رہا ہے کہ ان کی فیملی ان کے ساتھ اسرائیل میں مقیم نہیں تھی۔ وہ دارالحکومت تل ابیب کے مضافاتی علاقے ہرزلیا میں مقیم تھے۔

بی بی سی کے مطابق اسرائیلی پولیس کے ترجمان نے رائٹرز کو بیان دیتے ہوئے بتایا کہ پولیس کے اہلکار چینی سفیر کے گھر پر موجود ہیں اور صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں، اسرائیلی چینل 12 ٹی وی میڈیکل ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کر رہاہے بظاہر ایسے اشارے ملے ہیں کہ چینی سفیر کی موت طبی ہے ۔

مزید :

Breaking News -اہم خبریں -بین الاقوامی -