مشیر پارلیمانی امور بابراعوان کا سپیکر اسد قیصر کو فون، باہمی مشاورت سے اجلاس کاپلان ترتیب دینے کافیصلہ

مشیر پارلیمانی امور بابراعوان کا سپیکر اسد قیصر کو فون، باہمی مشاورت سے ...
مشیر پارلیمانی امور بابراعوان کا سپیکر اسد قیصر کو فون، باہمی مشاورت سے اجلاس کاپلان ترتیب دینے کافیصلہ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان کے مشیر پارلیمانی امور بابراعوان نے سپیکر اسد قیصر کو ٹیلی فون کیا،دونوں میں اتفاق کیاگیاکہ پارلیمنٹ کی کارروائی کاآئینی تقاضا احسن انداز میں پورا کیاجائے گا،دونوں میں فیصلہ ہوا کہ سیکرٹری اسمبلی اور سیکرٹری پارلیمانی امور مشاورت سے اجلاس کاپلان تربیت دینگے ۔

تفصیلات کے مطابق مشیر پارلیمانی امور بابراعوان نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے،بابراعوان نے کورونا وائرس سے صحت یابی پرسپیکر قومی اسمبلی کو مبارکباد دی اوراللہ کاشکر ادا کیا،بابراعوان نے بطور سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ٹیلیفونک گفتگو میں پارلیمانی کارروائی کے باقی 53 دن کے حوالے سے بھی مشاورت ہوئی۔

سپیکر اسد قیصر اور بابراعوان میں اتفاق ہوا کہ پارلیمنٹ کی کارروائی کاآئینی تقاضا احسن انداز میں پورا کیاجائے گا ،دونوں میں فیصلہ کیاگیا کہ سیکرٹری اسمبلی اور سیکرٹری پارلیمانی امور مشاورت سے اجلاس کاپلان تربیت دینگے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -