وزیراعظم شکایات سیل میں چیئرمین سینٹ اور سابق سپیکر ایاز صادق کیخلاف شکایت درج

وزیراعظم شکایات سیل میں چیئرمین سینٹ اور سابق سپیکر ایاز صادق کیخلاف شکایت ...
وزیراعظم شکایات سیل میں چیئرمین سینٹ اور سابق سپیکر ایاز صادق کیخلاف شکایت درج

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شکایات سیل میں چیئرمین سینٹ اور سابق سپیکر ایاز صادق کیخلاف شکایت پہنچ گئی،شکایت پیس کے سابق ڈائریکٹر ایچ آر اینڈ فنانس مظفر علی مہرنے دائر کی ۔

مظفر مہر نے شکایت میں کہاہے کہ ایاز صادق نے جعلی ڈگری کے جھوٹے الزام میں مجھے نوکری سے فارغ کردیاتھا،ڈگری جعلی نہیں قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کی ہے ،شکایت میں کہاگیاکہ ایاز صادق نے خودکوقبل ازوقت پیش بورڈ کا صدر مقرر کرنے کاکہا،چیئرمین سینٹ کی ہدایات پر ایاز صادق کو صدر نوٹیفائی کرنے سے انکار کیا۔

مظفر مہر نے کہاکہ ایاز صادق مجھ پر خاتون کو ہراساں کرنے کاجھوٹا الزام لگا کر بورڈ پر اثرانداز ہوئے،میراموقف سنے اور شوکاز نوٹس دیئے بغیر نوکری سے فارغ کردیا گیا،چیئرمین سینٹ نے بھی ڈپٹی سپیکر اور بورڈ کے نائب صدر کی سفارشات کو نظرانداز کیا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -