ٹرانسپورٹرز نے حکومتی ایس او پیز پر ٹرانسپورٹ چلانے سے انکار کردیا

ٹرانسپورٹرز نے حکومتی ایس او پیز پر ٹرانسپورٹ چلانے سے انکار کردیا
ٹرانسپورٹرز نے حکومتی ایس او پیز پر ٹرانسپورٹ چلانے سے انکار کردیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ٹرانسپورٹرز نے حکومتی ایس او پیز پر ٹرانسپورٹ چلانے سے انکار کردیا۔

ٹرانسپورٹ اونرفیڈریشن نے کہاہے کہ سیٹوں کےساتھ کرائے بھی کم کردیئے گئے،ہمیں 50 فیصدمسافروں کیساتھ بسیں چلانے پرمجبورکیاجارہے،کرایوں میں 20 فیصدکمی قبول نہیں، موجودہ صورتحال میں کل ٹرانسپورٹ نہیں چلا سکتے۔

ٹرانسپورٹ اونر فیڈریشن نے مطالبہ کہاکہ حکومت ٹال ٹیکس میں کمی کرے،ٹوکن ٹیکس ایک سال تک موخرکیاجائے،ٹرانسپورٹر نے کہاکہ حکومت پنجاب ہمارے ساتھ بیٹھ کرایس اوپیزطے کرے،ہمیں اعتمادمیں لینے تک پورے ملک میں ٹرانسپورٹ نہیں چلے گی،پورے ملک کے ٹرانسپورٹرزہم سے رابطے میں ہیں،انہوں نے کہاکہ پی آئی اے کوکرائے بڑھانے کی اجازت،ہم سے قربانی مانگی جارہی ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -