انسٹاگرام نے پاکستان سمیت دنیا بھرکے صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف کرادیا گیا

انسٹاگرام نے پاکستان سمیت دنیا بھرکے صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف کرادیا ...
انسٹاگرام نے پاکستان سمیت دنیا بھرکے صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف کرادیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ کی مقبول ترین ایپ انسٹاگرام نےپاکستان سمیت دنیا بھرمیں اپنے صارفین کیلئے ایک شاندارفیچر ؓاقاعدہ طور پرمتعارف کرایا ہے جس کے تحت پاکستان سممیت دنیا بھرمیں اس کے کروڑوں صارفین  اپنی لائیو ویڈیو کو 'آئی جی ٹی وی' پر اپ لوڈ کر سکتے ہیں۔

 لائیو ویڈیو کو اپنے آئی جی ٹی وی پر اپ لوڈ کر نے کے حوالے سے انسٹاگرام نےاپنے صارفین کو گزشتہ ماہ ہی خوشخبری سنائی تھی۔ 

جیو نیوز کے مطابق اب اس فیچر کو دنیا بھر سے انسٹاگرام کے تمام تر صارفین استعمال کر سکتے ہیں۔

اس سے قبل صارفین کی انسٹاگرام کی لائیو اسٹریمنگ کی ویڈیو 24 گھٹنے تک اسٹوری پر مجود ہوتی تھی لیکن اس فیچر کے بعد لائیو ویڈیو ہمیشہ کے لیے آپ کے اکاؤنٹ کے آئی جی ٹی میں محفوظ رہے گی۔

انسٹا گرام نے یہ نیا فیچر متعارف کرانے کااعلان اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر بھی کیا ہے جس میں اس مقبول ترین ایپ کمپنی کا کہنا ہے کہ" کیا آپ اپنی لائیو ویڈیوز کو آئی جی ٹی وی میں محفوظ کرنا چاہتے ہیں؟ تو اب آپ ایسا کرسکتے ہیں مزید یہ کہ وہ 24گھنٹوں تک سٹوریز میں بھی موجود رہے گی"

انسٹاگرام پر یہ فیچر اس وقت متعارف کرایا گیا جب دنیا بھر میں عالمی وبا کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے پیش نظر انٹرنیٹ کے استعمال میں اضافہ ہوا ہے اور لوگ اب انسٹاگرام پر پہلے سے زیادہ لائیو سیشنز کر رہے ہیں۔

اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے صارف لائیو ویڈیو ختم کرنے کے بعد وہیں ایک آپشن دیکھیں گے 'شیئر ٹو آئی جی ٹی وی' یعنی آئی جی ٹی وی پر شیئر کریں۔

اس آپشن پر کلک کر کے آپ کی لائیو ویڈیو آئی جی ٹی وی پر چلی جائے گی اور اگر آپ اپنی یڈیو کو محفوظ کرنا چاہتے ہیں تو ڈاؤنلوڈ کرنے کا آپشن بھی یہیں موجود ہو گا۔