کراچی میں ماں نے بیٹی کو کیوں قتل کیا؟ وجہ سامنے آگئی

کراچی میں ماں نے بیٹی کو کیوں قتل کیا؟ وجہ سامنے آگئی
کراچی میں ماں نے بیٹی کو کیوں قتل کیا؟ وجہ سامنے آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی میں قتل کی ایک خوفناک واردات سامنے آئی ہے جس میں ماں نے اپنی ہی بیٹی کو چھری کے پے درپے وار کرکے ہلاک کردیاہے جبکہ اسے مارنے کے بعد اس نے خودکشی کی بھی کوشش کی ہے۔

کراچی پولیس کے مطابق ماں نے گھریلو جھگڑے کے باعث مشتعل ہوکر بیٹی پر چھری سے وار کردیئے۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق پولیس کے مطابق واقعہ کراچی کے علاقے ناظم آباد نمبر  ایک میں پیش آیا۔ جہاں وقار النسا نامی خاتون نے اپنی بیٹی نزہت امبرین کو قتل کر خود کو بھی جان سے مارنے کی کوشش کی اور اس کوشش میں زخمی ہوگئی۔

پولیس نےجائے وقوعہ سے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا گیا ہے اور واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔

ادھر  نیوکراچی کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران موبائل فون چھین کر  فرار ہونے کی کوشش کرنے والے 2 ڈاکو ہلاک ہو گئے  جب کہ  ایک کو زخمی حالت میں گرفتارکر لیا گیا۔دوسری جانب ڈاکس پولیس نے مچھرکالونی میں کارروائی کے دوران منشیات فروش شاہد کو گرفتار کرکے بڑی مقدار میں مشیات برآمد کر لی۔
خیال رہے گزشتہ کچھ عرصے سے شہر قائد کے حالات ایک بار پھر پریشان کن ہورہے ہیں جبکہ وہاں جرائم کی شرح میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔