”کل سے یہ تمام لوگ اپنے کاروبار کھول لیں “حکومت نے اعلان کر دیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )حکومت پنجاب نے 26 صنعتوں کو پیر سے کھولنے کی اجازت دیدی ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق نوٹیفکیشن میں کہا گیاہے کہ پیر کے روز سے سینیٹائزر،صابن،ٹشو پیپرزتیارکرنیوالی فیکٹریاں، آئل اینڈگیس پروڈکشن کمپنیوں کوبھی کاروبار کرنے کی اجازت ہو گی۔اس کے علاوہ ٹریکٹر ،تھریشر ،ہارویسٹربنانےوالی کمپنیاں، بیج ،کھاد،زرعی ادویات،جانوروں کے چارے کی دکانیںشامل ہیں ۔
جن متعلقہ کاروبار وں کو اجازت دی گئی ہے ان میں میچ باکس،ایل پی جی آوٹ لٹس،سوڈاایش انڈسٹری بھی شامل ہیں ۔اس حوالے سے اسلم اقبال نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیاہے ، معاشی صورتحال کے تناظر میں وزیر اعلیٰ نے اہم فیصلے کیے ہیں ۔
دفاع سے متعلقہ اشیاتیارکرنےوالی انڈسٹری پاورلومز،فوڈانڈسٹر ی،فلارملز،پولٹری فیڈملز،رائس کو بھی کام کرنے کی اجازت ہو گی ۔ اس کے علاوہ لائیواسٹاک سے متعلقہ کاروبار ، حفاظتی لباس،ماسک،اسٹوریج،پرنٹنگ،پیکنگ ، دودھ اوردودھ سے بننےوالی اشیا کی فیکٹریوں، موبائل فون بنانے والے کمپنیوں،اینٹوں کے بھٹوں، ریت بجری،سیمنٹ،چھتیں تیارکرنےوالے کارخانوں کو بھی کام کرنے کی اجازت دیدی گئی ہے ۔حکومت پنجاب نے سائیکل،موٹرسائیکل،کارانڈسٹری کوبھی کھول دیا ہے ۔
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ پنجاب میں اب تک 14 ہزار 584 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے جبکہ 252 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں تاہم 4 ہزار 883 افراد صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کو لوٹ گئے ہیں ۔ حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیاہے کہ دوران کاروبار جاری کر دہ ایس او پیز پر عملدرآمد لازمی ہو گا ۔