ڈپٹی کمشنر ندیم الرحمان میمن کی عمر کوٹ کے چاروں تعلقوں کے اسسٹنٹ کمشنرز اورمختیار کاروں سے ڈپٹی کمشنر آفس میں اجلاس

ڈپٹی کمشنر ندیم الرحمان میمن کی عمر کوٹ کے چاروں تعلقوں کے اسسٹنٹ کمشنرز ...
ڈپٹی کمشنر ندیم الرحمان میمن کی عمر کوٹ کے چاروں تعلقوں کے اسسٹنٹ کمشنرز اورمختیار کاروں سے ڈپٹی کمشنر آفس میں اجلاس

  

عمرکوٹ (سید ریحان شبیر )ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم الرحمان میمن نے ضلع عمرکوٹ میں ریونیو افسران کی کارکردگی ، گندم کے ہدف، جمع بندی نقشے، وصول ہونے والے ایگریکلچر انکم ٹیکس اورپڑتال رپورٹ کے متعلق عمرکوٹ کے چاروں تعلقوں کے اسسٹنٹ کمشنرز اورمختیارکارز سے ڈپٹی کمشنر آفس میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ نے اسسٹنٹ کمشنروں اور ان کے تعلقوں کی کارکردگی سے متعلق تمام معلومات لیں اور پیش کی گئی تمام رپورٹوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے چاروں تعلقوں کے اسسٹنٹ کمشنروں اور مختیارکاروں سے سال 2018-19 اور سال 2019-20 کی خریف اور ربیع کی فصل کی بوائی کی پڑتال رپورٹ، ایگریکلچر انکم ٹیکس، اویکیو اینیمی پراپرٹی کی زمینوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ لی۔

اس موقع پر انہوں نے ہدایات دی کہ تمام مختیارکار سال 2018-19 اور سال 2019-20 کی تمام جمع بندی ، ایگریکلچر انکم ٹیکس ، سیل سرٹیفکیٹ فیس کی رپورٹ دو دن کے اندر جمع کروائیں ۔  اس موقع پر انہوں نے چاروں تعلقوں کے اسسٹنٹ کمشنر زکی جانب سے پیش کی گی رپورٹ پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ آپ کے تعلقوں میں پڑتال رپورٹ اور جمع بندی نقشے پرابھی تک کام ہی نہیں ہوا اور آپ جمع بندی آفیسرہیں آپ اپنے تعلقوں کی جمع بندی نقشے اور پڑتال رپورٹیں جلد سے جلد جمع کروائیں اور بقایا رہ جانے والے ایگریکلچر انکم ٹیکس کی وصولی جلد مکمل کی جائے اور اس کی رپورٹ دو دن میں ارسال کریں۔

انہوں نے ضلع کے تمام تپیداروں کو ہدایت کی کہ اینیمی پراپرٹی ، اویکیوٹرسٹ پراپرٹی کی مکمل رپورٹ دی جائے ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ نے ضلع میں گندم کے ہدف سے متعلق پیش کی گی رپورٹ کا بھی جائزہ لیا ، انہوں نے ہدایت کی کہ گندم کے دئے گے ہدف ابھی تک مکمل نہیں ہوئے ہیں اور جتنا جلدی کو اس گندم کے حدف کو پورا کریں ۔ اس موقع پر انہوں نے تمام اسسٹنٹ کمشنروں اورمختیارکاروں کو ہدایت کی کہ ربیع کے کریڈٹ سرٹیفکیٹ اور ایگریکلچر انکم سرٹیفکیٹ کی رپورٹ جلد فراہم کی جائے اور روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹ جا کر ریٹ چیک کریں جبکہ ذخیرہ اندوزی اور زیادہ دام وصول کرنے والے دکانداروں پر جرمانہ عائد کرکے اس کی رپورٹ دی جائے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے چاروں تعلقوں کے اسسٹنٹ کمشنروں کو سختی سے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پٹرول پمپس پر معیاری تیل اور صفائی ستھرائی کو یقینی بنایا جائے اور پٹرول کے سرکاری ریٹ سے زیادہ پیسے وصول کرنے والے پمپ مالکان پر بھاری جرمانہ عائد کیا جائے ۔

مزید :

علاقائی -سندھ -عمرکوٹ -