ایئر پورٹ پر خاتون کے مخصوص حصے سے کنڈوم برآمد، ان کے اندر کیا بھر رکھا تھا؟ حکام چکرا کر رہ گئے

ایئر پورٹ پر خاتون کے مخصوص حصے سے کنڈوم برآمد، ان کے اندر کیا بھر رکھا تھا؟ ...
ایئر پورٹ پر خاتون کے مخصوص حصے سے کنڈوم برآمد، ان کے اندر کیا بھر رکھا تھا؟ حکام چکرا کر رہ گئے

  

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ دنوں ممبئی ایئرپورٹ پر بولیویا کی شہری خاتون کو منشیات سمگلنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے جو ایسے طریقے سے کوکین لا رہی تھی کہ سن کر آدمی دنگ رہ جائے۔

ممبئی مرر کے مطابق اس 55سالہ خاتون کا نام ریبرا انیز ڈیلیشا ہے جس نے کوکین کنڈومز میں ڈال کر کنڈومز کو اپنے جسم کے پوشیدہ حصے اور پیٹ کے اندرڈال رکھا تھا۔ ممبئی ایئرپورٹ پر اسے مشکوک جانتے ہوئے جب اس کی سکیننگ کی گئی تو اس کے پیٹ میں کوکین سے بھرے 11کنڈومز کا انکشاف ہو گیا۔دو کنڈوم اس نے اپنے جسم کے پوشیدہ حصے میں ڈال رکھے تھے۔

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس کے مطابق خاتون نے کوکین کو کنڈومز میں بھر کر کنڈوم نگل لیے تھے۔ اس کے جسم سے نکلنے والی کوکین 1کروڑ 55لاکھ بھارتی روپے(تقریباً 3کروڑ 23لاکھ پاکستانی روپے)مالیت کی تھی۔ انیزا برازیل کے شہر ساﺅ پاﺅلو سے پرواز میں سوار ہوئی تھی جو ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا سے ہوتی ہوئی ممبئی پہنچی تھی۔ ڈی آر آئی کی ٹیم نے ملزمہ کو سر جے جے ہاسپٹل منتقل کیا جہاں اس کے جسم سے تمام کنڈومز نکالے گئے۔ اس نے دوران تفتیش بتایا ہے کہ اسے یہ منشیات بھارت میں ایک مرد کے حوالے کرنی تھیں۔ خاتون کا تعلق کولمبیا اور میکسیکو کے ایک منشیات سمگلنگ گروہ سے ہے۔ اس نے اپنے تین نائیجیرین ساتھیوں کا بھی بتایا ہے جو اس وقت برازیل اور بولیویا میں ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -