ٹرین چلانے کا اعلان کب تک ہو گا ؟مسافروں کے لیے بڑی خبر آگئی

ٹرین چلانے کا اعلان کب تک ہو گا ؟مسافروں کے لیے بڑی خبر آگئی
ٹرین چلانے کا اعلان کب تک ہو گا ؟مسافروں کے لیے بڑی خبر آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ منگل تک ٹرین چلانے کی اجازت ملنے کا انتظار کریں گے،فیصلے کے لیے عمران خان کے حکم کا انتظار ہے۔راولپنڈی میں اتوار کو پریس کانفرنس کرتے ہوئےوفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ 50فیصد بزنس عید پر ہوتا ہے،50 فیصد مدارس کا خرچہ رمضان میں نکلتا ہے،میں کہتا رہا کہ کاروبار کھول دیا جائے۔شیخ رشید نے کہا کہ 2دن بعد ٹرین کھولیں گے تو چھتوں پر بھی لوگ ہوں،لوگ چھتوں پربھی بیٹھیں گے،پھر کہیں گے کہ وائرس شیخ رشید نے پھیلا ہے۔ انھوں نے واضح کیا کہ ریلوے صرف وزیراعظم اور میرا ماتحت ہے،منگل تک ٹرینیں چلانے یا نہ چلانے کا اعلان کریں گے،ایک ٹرین چلانے پر لوگ چیخ رہے ہیں،ہماری 70 ٹرینیں کراچی تک چلتی تھی،اگر کراچی کا ٹریک کھلے گا تو ٹرین چلے گی۔
انہوںنے مزید بتایا کہ اگر اجازت نہ ملی تو بدھ کو مسافروں کو پیسے واپس کردیں گے،ہمارا ساڑے 5 ارب روپے کا ماہانہ کا خسارہ ہے،ہم غریب کے لیے خسارے میں ٹرین چلانے جارہے ہیں۔وزیر ریلوے نے یہ بھی کہا کہ صوبائی وزرائےاعلیٰ یا چیف سیکریٹریز کا پابند نہیں ہوں،منگل تک اجازت مل گئی تو ایس او پیز پرعمل کرسکتا ہوں،عید پرآن لائن بلنگ کو پہلی ترجیح دیں گے۔شیخ رشید نے سیاست سے متعلق کہا کہ عمران خان کی حکومت کو5سال پورے کرتے دیکھ رہاہوں،31 جولائی تک مجھےامید ہےکہ دونوں طرف جھاڑو پھرے گا۔ انھوں نے یہ بھی کہہ دیا کہ میں نیب ترمیم کو ووٹ نہیں دوں گا،جو ترامیم کو ووٹ دے گا عوام کی نظر میں واضح نہیں رہے گا۔

مزید :

قومی -