ایک سالہ بچے کی ساڑھے 15 کروڑ روپے کی لاٹری نکل آئی

ایک سالہ بچے کی ساڑھے 15 کروڑ روپے کی لاٹری نکل آئی
ایک سالہ بچے کی ساڑھے 15 کروڑ روپے کی لاٹری نکل آئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) متحدہ عرب امارات میں بھارتی ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والے ایک سالہ بچے نے ایک ملین ڈالر (تقریباً ساڑھے 15 کروڑ روپے) کی لاٹری جیت لی۔کیرالہ سے تعلق رکھنے والے ایک سالہ بچے کے والد نے اس کے نام پر لاٹری کا ٹکٹ خریدا تو اس کا رافل ڈرا میں ایک ملین ڈالر کا جیک پاٹ لگ گیا۔
گلف نیوز کے مطابق کیرالہ سے تعلق رکھنے والے رمیز رحمان گزشتہ ایک برس سے دبئی میں مقیم ہیں ، کچھ روز پہلے انہوں نے اپنے بیٹے محمد صلاح کے نام پر لاٹری کا ٹکٹ خریدا تھا۔ رمیز رحمان کا کہنا ہے کہ ’ لاٹری کی خبر سن کر مجھے بیحد خوشی ہوئی، اب میرے بیٹے کا مستقبل محفوظ ہوگیا ہے۔‘31 سالہ رمیز رحمان ایک پرائیویٹ کمپنی میں بطور اکاﺅنٹنٹ کام کرتے ہیں ، ان کا بیٹا محمد صلاح 13 فروری کو اپنی پہلی سالگرہ منائے گا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -