”کورونا میں جڑی بوٹیوں کا استعمال مفید ہے ،مجھے ان جڑی بوٹیوں سے آرام آیا“گورنر سندھ نے قرنطینہ سے باہر آکر حیران کن مشورہ دے دیا

”کورونا میں جڑی بوٹیوں کا استعمال مفید ہے ،مجھے ان جڑی بوٹیوں سے آرام ...
”کورونا میں جڑی بوٹیوں کا استعمال مفید ہے ،مجھے ان جڑی بوٹیوں سے آرام آیا“گورنر سندھ نے قرنطینہ سے باہر آکر حیران کن مشورہ دے دیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ قرنطینہ کے دن مشکل ضرور تھے لیکن برا تجربہ نہیں تھا ، اس بیماری میں جڑی بوٹیوں کا استعمال مفید ہوتا ہے، مجھے ثنا مکی اور ادرک کے پانی کے استعمال سے بہت فائدہ ہوا اور اس وائرس کی علامات سے نجات ملی۔پریس سیکریٹری کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گورنر سندھ نے قرنطینہ میں گزرے 17 دنوں کے تجربے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کوئی ایسی بیماری نہیں جس کا انجام صرف موت ہی ہو کیونکہ احتیاطی تدابیر اختیار کرکے اس کو شکست دے سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چونکہ کورونا وائرس کا کوئی مخصوص علاج نہیں اس لیے آپ کو مسلسل اپنے معالج سے رابطے میں رہنا پڑتا ہے اور اپنے آکسیجن پر نظر رکھنی پڑتی ہے اور اگر یہ 92 سے نیچے جاتی ہے تو خطرناک ہے، اس سے اوپر ہونا چاہیے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ میرے لیے یہ عرصہ بہت مشکل ضرور تھا، لیکن ب±را تجربہ نہیں تھا کیونکہ قرنطینہ کے دوران ایک نئی دنیا کے ساتھ رابطہ ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس عرصے میں سیاسی وڑن میں اضافہ ہوا ہے اور اس بات پر بھرپور ایمان ہے کہ اللہ نے ہر چیز کسی نہ کسی مصرف کے لیے بنائی ہے اور انہیں یقین ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -