فردوس عاشق اعوان پی ٹی آئی رہنماﺅں کےخلاف کیا کرنے جارہی ہیں؟خود ہی بتا دیا

فردوس عاشق اعوان پی ٹی آئی رہنماﺅں کےخلاف کیا کرنے جارہی ہیں؟خود ہی بتا دیا
فردوس عاشق اعوان پی ٹی آئی رہنماﺅں کےخلاف کیا کرنے جارہی ہیں؟خود ہی بتا دیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں چھپی کالی بھیڑوں کو میں بے نقاب کروں گی۔اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال اور قیادت کی ہدایت کی وجہ سے خاموش ہوں، پی ٹی آئی میں موجود کالی بھیڑیں پس پشت بیٹھ کر میرا استحصال بند کریں۔ان کا کہنا تھا کہ مجھ پر جھوٹے الزامات لگائے گئے اور من گھڑت پروپیگنڈا کیا گیا، پارٹی میں موجود ان کالی بھیڑوں کا بہت جلد صفایا ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ میرے مخالفین نے کہا کہ میں میدان چھوڑ کر بھاگ گئی ہوں، میں نے ہمیشہ آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر ہر مخالفین کا مقابلہ کیا۔

مزید :

قومی -