"بھارت نے افغانستان میں ہمیشہ منفی کردار ادا کیا" افغان طالبان نے مودی سرکار کا بھیانک چہرہ بے نقاب کردیا

"بھارت نے افغانستان میں ہمیشہ منفی کردار ادا کیا" افغان طالبان نے مودی سرکار ...

  

کابل (ڈیلی پاکستان آن لائن) افغان طالبان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بھارت نے ہمیشہ افغانستان میں منفی کردار ادا کیا ہے۔

طالبان کے قطر میں سیاسی دفتر کے منتظم شیر محمد عباس استانکزئی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ  طالبان افغانستان میں بھارت کے کردار کو خوش آمدید کہیں گے اگر یہ افغان قوم کے مفاد میں ہوگا  لیکن بھارت نے گزشتہ 40 برس کے دوران افغانستان میں ہمیشہ منفی کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انڈیا نے افغانستان کے بدعنوان گروپوں کے ساتھ معاشی، فوجی اور سیاسی روابط کے ذریعے افغانستان میں منفی کردار ادا کیا۔

مزید :

بین الاقوامی -