اسرائیل میں امریکی وزیر خارجہ پر تنقید کرنے والا چینی سفیر پراسرار طور پر ہلاک

اسرائیل میں امریکی وزیر خارجہ پر تنقید کرنے والا چینی سفیر پراسرار طور پر ...
اسرائیل میں امریکی وزیر خارجہ پر تنقید کرنے والا چینی سفیر پراسرار طور پر ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تل ابیب (ڈیلی پاکستان آن لائن ) اسرائیل میں تعینات چینی سفیر ڈووی اپنے گھر میں مردہ حالت میں پایا گیا ہے،چینی سفیر نے کچھ دن قبل امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کو تنقید کا نشانہ بنا یا تھا ۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق ڈو وی کو فروری میں اسرائیل میں بطور سفیر میں تعینات کیا گیا تھا جبکہ اس سے قبل وہ یوکرین میں چین کے سفارت کار کے طور پر فرائض سرانجام دے رہے تھے۔چینی سفیر شادی شدہ تھے اور ان کا ایک بیٹا بھی تھا تاہم یہ خیال کیا جا رہا ہے کہ ان کی فیملی ان کے ساتھ اسرائیل میں مقیم نہیں تھی۔ وہ دارالحکومت تل ابیب کے مضافاتی علاقے ہرزلیا میں مقیم تھے۔
اسرائیلی پولیس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پولیس کے معمول کے طریقہ کار کے مطابق پولیس یونٹس موقع پر موجود ہیں۔ اسرائیل کے چینل 12 ٹی وی نے طبی ذرائع کا نام نہ ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ ابتدائی اشارے یہی بتاتے ہیں کہ ڈو کی نیند کی حالت میں طبعی موت ہوئی۔
دوروز قبل ان کے سفارت خانے کی جانب سے امریکی وزیرِ خارجہ مائیک پومپیو پر کڑی تنقید کی گئی تھی کیونکہ انھوں نے اپنے حالیہ دورہ اسرائیل کے دوران چین کے کورونا وائرس کی عالمی وبا سے نمٹنے کے ردِ عمل پر تنقید کی تھی۔یروشلم پوسٹ میں شائع ہونے والے ردِ عمل میں سفارت خانے نے پومپیو کے ’مضحکہ خیز بیان‘ کی مذمت کی اور اس بات کی تردید کی کے چین نے کورونا وائرس کے بحران کو ابتدا میں چھپانے کی کوشش کی تھی۔

مزید :

قومی -