تحریک انصاف حکومت کی بڑی کامیابی، بیرون ملک پھنسے 250 قیدی وطن واپس پہنچ گئے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملائیشیا میں پھنسے 250 پاکستانی قیدی جیلوں سے رہا ہو کر پاکستان واپس پہنچ گئے ہیں۔
ملائیشیا میں پھنسے 250 پاکستانی قیدی ملائیشین ایئر لائن کی خصوصی پرواز کے ذریعے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پہنچے۔ ایئر پورٹ پر تمام مسافروں کی سکریننگ کرنے کے بعد انہیں قرنطینہ کردیا گیا۔
خیال رہے کہ ملائیشیا میں پھنسے پاکستانی قیدیوں کی رہائی کیلئے وزیر اعظم عمران خان نے پاکستانی ہائی کمیشن کو خصوصی ہدایات جاری کی تھیں۔ وزیر اعظم کی ہدایت پر پاکستانی ہائی کمیشن نے بھرپور کوشش کے بعد پاکستانی قیدیوں کو رہا کرایا۔