آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرزکا تحفظات دور ہونے تک ٹرانسپورٹ نہ چلانے کا اعلان

 آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرزکا تحفظات دور ہونے تک ٹرانسپورٹ نہ چلانے کا ...
 آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرزکا تحفظات دور ہونے تک ٹرانسپورٹ نہ چلانے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن نے تحفظات دور ہونے تک ٹرانسپورٹ نہ چلانے کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ 90 فیصد خسارے کے ساتھ ٹرانسپورٹ چلانا ممکن نہیں،حکومت ایس او پیز واضح کرے۔

تفصیلات کے مطابق آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن کا ہنگامی اجلاس بادامی باغ لاری اڈہ میں منعقد ہوا جس میں لاہور کے ٹرانسپورٹروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ دیگر شہروں سے نمائندوں نے فون پر اپنی رائے دی۔اجلاس میں آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن کے مرکزی چیئرمین حاجی اکرم ذکی، صدر سٹاف ڈیوٹی فلک شیر، مرکزی صدر ملک ندیم حسین، چیف آرگنائزر ایچ ایم جہانگیر، صدر لاہور واجد حسین ڈوگر سمیت دیگر نے شرکت کی۔

آرگنائزر و ترجمان ایم ایچ جہانگیر کا کہنا تھا کہ تحفظات دور ہوئے بغیر ٹرانسپورٹ نہیں چلا سکتے،حکومت تحریری طور پر ایس او پیز جاری کرے جس کے تحت ہم پبلک ٹرانسپورٹ چلائیں گے،اگر 50 فیصد سواریوں میں کمی کرنی ہے تو پھر ہم کرایہ پورا لیں گے۔چئیرمین فیڈریشن اکرم ذکی کا کہنا تھا کہ 90 فیصد خسارے کے ساتھ ٹرانسپورٹ نہیں چلا سکتے،ہمارے تحفظات دور نہ ہوئے تو کل ٹرانسپورٹ نہیں چلے گی،ٹرانسپورٹرز کے ساتھ ناروا سلوک کیا جا رہا ہے،حکومت ہمارے ساتھ مل کر ایس او پیز بنائے۔ٹرانسپوٹروں کا کہنا تھا کہ حکومت ٹال پلازہ کی شرح میں کمی، ٹوکن ٹیکس 1 سال کے لئے موخر اور آئندہ ٹوکن ٹیکس میں 50 فیصد کمی کرے۔