ماں نے شادی شدہ بیٹی کو قتل کرکے اپنا بھی گلا کاٹ لیا

 ماں نے شادی شدہ بیٹی کو قتل کرکے اپنا بھی گلا کاٹ لیا
 ماں نے شادی شدہ بیٹی کو قتل کرکے اپنا بھی گلا کاٹ لیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر قائد میں ماں نے بیٹی کو قتل کرکے خود کشی کی کوشش کی ہے، ماں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ناظم آباد میں اون پلازہ کے فلیٹ میں ماں اور بیٹی خون میں لت پت ملی تھیں، دونوں کے گلے کٹے ہوئے تھے۔ واقعے میں بیٹی جاں بحق ہوگئی جبکہ ماں کو تشویشناک حالت میں عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ایس ایس پی سنٹرل عارف اسلم راؤ کے مطابق واقعہ گھریلو جھگڑے کے دوران پیش آیا جس میں 55 سالہ قمر النساء نے تیز دھار آلے سے اپنی بیٹی نزہت امبرین کو گلا کاٹ کر قتل کردیا۔ بعد ازاں ملزمہ نے اپنا گلا کاٹ کر خود کی بھی جان لینے کی کوشش کی تاہم وہ واقعے میں شدید زخمی ہوگئی۔

پولیس کے مطابق واقعے کے بارے میں اس وقت پتا چلا جب مقتولہ نزہت امبرین کا شوہر فلیٹ میں آیا ۔ پولیس واقعے کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کر رہی ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -