عظمی بخاری نے وزیر اعظم عمران خان کو آستین کا سانپ قرار دے دیا

عظمی بخاری نے وزیر اعظم عمران خان کو آستین کا سانپ قرار دے دیا
عظمی بخاری نے وزیر اعظم عمران خان کو آستین کا سانپ قرار دے دیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی تر جمان اور رکن صوبائی اسمبلی عظمی بخاری نے کہا ہے کہ فیاض الحسن چوہان کا نیا لیڈر سات سالوں سے انکشافات ہی کررہا ہے، عمران نیازی نے جدہ پہنچ کر نوازشریف سے شوکت خانم کیلئے 50کروڑ چندہ لیا، نمل یونیورسٹی میانوالی کیلئے زمین شہبازشریف نے دی۔ 

نجی ٹی سے گفتگو کے دوران عظمی بخاری نے کہا کہ عمران نیازی کی پانچ نسلیں شریف برادران کی مقروض رہیں گی ، عمران نیازی احسان فراموش اور آستین کا سانپ ہے، یہ لوگ جس تھالی میں کھاتے اسی میں چھید کرتے ہیں، شہباز شریف کے عطیات پر چلنے والا شخص آج شہبازشریف کیخلاف محاذ بنارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران نیازی سات سالوں سے کرپشن کرپشن کا شور مچارہا ہے، عمران نیازی آج تک شریف برداران کیخلاف ایک بھی ثبوت عدالت میں نہیں دے سکے، عمران نیازی شہبازشریف کے دس ارب ہرجانے کے دعوے سے فرار ہیں، بزدل شخص ہمیشہ چھپ چھپ کے وار کرتا ہے، بزدل خان میدان میں نواز اور شہباز کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -