کراچی پر سورج کتنے دن آگ برسائے گا؟ محکمہ موسمیات نے تشویشناک پیشگوئی کردی

کراچی پر سورج کتنے دن آگ برسائے گا؟ محکمہ موسمیات نے تشویشناک پیشگوئی کردی
کراچی پر سورج کتنے دن آگ برسائے گا؟ محکمہ موسمیات نے تشویشناک پیشگوئی کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آئندہ 4 روز کے دوران شہر قائد پر سورج خوب آگ برسائے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 18 سے 22 مئی تک شدید گرمی پڑے گی اور ہیٹ ویو کا خطرہ ہے۔ ان 5  دنوں کے دوران کراچی میں درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

میٹرولوجسٹ سرفراز کا کہنا ہے کہ ہیٹ ویو کے دنوں میں  سمندری ہوائیں بھی نہیں چلیں گی جس کی وجہ سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہ ہیٹ ویو شدید نہیں بلکہ درمیانے درجے کی ہوگی۔

مزید :

ماحولیات -