کراچی کے نجی ہسپتال میں وینٹی لیٹرز پر موجو د کورونا کے مریضوں سے بھاری رقم بٹورنے کا انکشاف ،یومیہ کتنے پیسے لیے جا رہے ہیں ؟افسوسناک خبر آگئی

کراچی کے نجی ہسپتال میں وینٹی لیٹرز پر موجو د کورونا کے مریضوں سے بھاری رقم ...
کراچی کے نجی ہسپتال میں وینٹی لیٹرز پر موجو د کورونا کے مریضوں سے بھاری رقم بٹورنے کا انکشاف ،یومیہ کتنے پیسے لیے جا رہے ہیں ؟افسوسناک خبر آگئی

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) شہر قائد کے ایک نجی ہسپتال میں وینٹی لیٹر پر موجود مریضوں سے بھاری رقوم بٹوری جانے کا انکشاف ہو گیا۔سندھ میں کورونا وائرس اور دیگر بیماریوں کے شکار مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ مریضوں کیلئے وینٹی لیٹرز کی پہلے ہی کمی کا سامنا ہے۔ سرکاری ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرز کی قلت ہوئی تو نجی ہسپتالوں کی چاندی ہو گئی۔

نجی نیوز چینل 92نیوز کے مطابق کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں وینٹی لیٹر پر موجود مریضوں سے بھاری رقوم بٹوری جانے لگی۔ آئی سی یو، دوائیوں، لیب ٹیسٹ اور وینٹی لیٹر کے یومیہ 10 ہزار سے ایک لاکھ روپے تک وصول کیے جا رہے ہیں اور ایک مریض کو 2 ہفتے کے 19 لاکھ روپے سے زائد کا بل تھما دیا۔کراچی کے 40 سے زائد نجی ہسپتالوں میں 350 وینٹی لیٹر موجود ہیں جنہیں کورونا وائرس کے مریضوں کیلئے رکھا گیا ہے جبکہ دیگر کیسز کے مریضوں سے منہ مانگی رقم سمیٹی جارہی ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -