معطلی کے بعد میئر اسلام آباد خود میدان میں آگئے، حکومت کے خلاف بڑا اعلان کردیا

معطلی کے بعد میئر اسلام آباد خود میدان میں آگئے، حکومت کے خلاف بڑا اعلان ...
معطلی کے بعد میئر اسلام آباد خود میدان میں آگئے، حکومت کے خلاف بڑا اعلان کردیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں معطل ہونے والے میئر اسلام آباد انصر عزیز نے عدالت سے رجوع کا اعلان کردیا۔

میئر اسلام آباد انصر عزیز کی جانب سے اپنے ویڈیو بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کی معطلی تحریک انصاف کے انتقامی چہرے کی حقیقی تصویر ہے، اس وقت ساری اپوزیشن پی ٹی آئی کے نشانے پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف حکومت نے سارے ضروری کام چھوڑ کر ان کی معطلی سے یہ ثابت کردیا ہے کہ ان کی ترجیح عوامی مسائل نہیں بلکہ کچھ اور ہے۔

انصر عزیز کا کہنا تھا کہ ان کی معطلی کیلئے  کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی اور ان کی معطلی کے احکامات چھٹی کے روز جاری کیے گئے ہیں۔ تحریک انصاف کا فیصلہ کورونا وبا کے تناظر میں اداروں کو مفلوج کرنے کے مترادف ہے۔وہ اس فیصلے کے خلاف عدالت جائیں گے۔ 

خیال رہے کہ اتوار کے روز وفاقی کابینہ نے مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے اسلام آباد کے میئر انصر عزیز کو کرپشن الزامات پر 90 روز کیلئے معطل کردیا تھا۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -