پہلے لاک ڈاؤن پھر سماٹ لاک ڈاون پھر نو لاک ڈاؤن اور اب ۔۔۔احسن اقبال نے ایسی بات کہہ دی کہ آپ کی بھی ہنسی چھوٹ جائے گی

پہلے لاک ڈاؤن پھر سماٹ لاک ڈاون پھر نو لاک ڈاؤن اور اب ۔۔۔احسن اقبال نے ایسی ...
پہلے لاک ڈاؤن پھر سماٹ لاک ڈاون پھر نو لاک ڈاؤن اور اب ۔۔۔احسن اقبال نے ایسی بات کہہ دی کہ آپ کی بھی ہنسی چھوٹ جائے گی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان  مسلم لیگ (ن) کے رہنما ء اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ  حکومت نے اپنی عقل ڈاؤن ہونے کا ثبوت دے دیا،پاکستان میں لاک ڈاؤن کی جتنی قسمیں ایجاد ہوئیں پوری دنیا میں نہیں ہوئیں، حکومت انتقامی ایجنڈے کے ساتھ کامیاب نہیں ہو سکتی، ہم حکومت کے ہتھکنڈوں سے نہیں ڈرتے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ن لیگی رہنما احسن اقبال  کا کہنا تھا کہ پہلے لاک ڈاؤن،سماٹ لاک ڈاون پھر نو لاک ڈاؤن کر دیا گیا، حکومت نےاپنی عقل ڈاؤن ہونےکاثبوت دے دیا،حکومت انتقامی ایجنڈے کےساتھ کامیاب نہیں ہو سکتی ، ہم حکومت کے ہتھکنڈوں سے نہیں ڈرتے،میں بھی جیل دیکھ آیا ہوں،اگر نیب کسی کو بلاتی ہے تو اس کا قد بلند ہو جاتا ہے۔

یاد رہے کہ احسن اقبال نے کہا تھا کہ جب سے کورونا کی وباء آئی ہے حکومت یہ فیصلہ نہیں کرسکی کہ لاک ڈاؤن کرنا ہے یا نہیں،اس حکومت میں فیصلوں کا فقدان دیکھنے میں آیا ہے، کورونا وائرس کا واحد حل لاک ڈاون اور سماجی فاصلہ ہے۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے مطابق آج لاک ڈاؤن ختم ہوچکا ہے جبکہ پنجاب حکومت کہہ رہی ہے کہ درخواست کریں گے کہ بڑے شہروں سے لاک ڈاون نہ ہٹایا جائے،وفاق اور پنجاب حکومت کے درمیان رابطوں کا فقدان دیکھنے میں آ رہا ہے،ہمیں ایسا وزیر اعظم نہیں چاہئے جسے نہیں معلوم کہ حکومت میں ہو کیا رہا ہے؟۔

احسن اقبال نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی نظر میں نیب کورونا کی ویکسین ہے، نیب کو ایک بار پھر اپوزیشن کے پیچھے لگا دیا گیا ہے،نیب کی جانب سے 30 سال پرانے کیسز کے نوٹس مسلم لیگ ن کے رہنماں کو بھیج دئیے گئے۔ان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی حکومتوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور پڑوسی ملک چین کے بھی شکر گزار ہیں۔

مزید :

قومی -