ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟

  

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

 آج آپ کی زندگی میں ایک اہم اور بڑی خبر ملے گی جس کا تعلق مستقبل سے بھی ہو سکتا ہے اور ایک رکا ہوا کام بھی حیران کن طریقے سے ہونے کا امکان ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

 آپ کی مشکل جو بھی ہے ان شاءاللہ اس میں کمی کا امکان ہے اور اپنے قریبی شخص سے بھی فائدہ ملنے کی امید ہے۔ ایک بڑی ذمہ داری بھی کم ہو سکتی ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

 جس بھی کام میں لگے ہوئے ہیں امید ہے اس طرف سے ہی بڑی کامیابی کی امید ہے اور آپ کے گھر میں بھی ایک اہم مسئلے کا حل مل جائے گا۔ بیماری سے نجات ملے گی۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

 آپ کی قریبی شخصیت ان دنوں پاور میں آنے والی ہے جس سے آپ کی ذات کو بھی فائدہ اٹھانے کا موقع ملے گا اور روز گار کے حوالے سے بھی خوشی کی خبر موجود ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

 آپ جس بات کو لے کر پریشان ہیں ان شاءاللہ اس کا کوئی حل مل جائے گا دوستوں کی طرف سے بھی تعاون حاصل ہوگا اور کچھ رقم بھی ہاتھ میں آ سکتی ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

 آپ کے لئے جو کام کل تک مشکل لگ رہا تھا وہ آج آسان ہوگا اور راستے کی ایک رکاوٹ بھی دور ہو سکے گی۔ آپ کو آج صحت کے حوالے سے بھی اچھی خبر ملے گی۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

 آپ جس کوشش میں لگے ہوئے ہیں اس میں قدرے کامیابی ملنے کا امکان ہے اور آج ان شاءاللہ کوئی بڑی ضرورت پوری ہونے کا واضع امکان بھی موجود ہے بالکل فکر نہ کریں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

 حالات کس کروٹ بیٹھ رہے ہیں کچھ سمجھ میں نہیں آ رہا جیسے زائچہ بلاک ہو گیا ہو آپ اس لئے ابھی کسی بڑی جانب پیش رفت نہ کریں اور نہ ہی ابھی کوئی بھی رسک لیں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

 آپ کی ایک اہم ضرورت بحکم اللہ پوری ہو سکتی ہے اور جس بھی طرف سے امید لگا رکھی تھی وہ بھی اب کامیابی کے قریب ہے اور کوئی بلاک رقم کی واپسی بھی ممکن ہو گی۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

 آپ کی ایک بڑی کوشش کامیابی سے ہمکنار کرے گی البتہ خانگی معاملات میں مسئلہ ابھی گڑبڑ دکھائی دیتا ہے۔ اس میں غصے کے بجائے اپنی عقل سے کام لینے کی اشد ضرورت ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

 زائجہ ابھی بلاک ہے۔ ان حالات میں کسی بھی کام میں خاص کامیابی ملنے کا امکان کم ہے۔ اس لئے فی الحال جو کام کر رہے ہیں۔ اس میں ہی دلچسپی رکھیں تو بہتر ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

 آپ کیوں بار بار اپنی پوزیشن تبدیل کر رہے ہیں۔ جب تک مستقل مزاج نہیں ہوں گے اس وقت تک کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ آج جو فیصلہ کرنا ہے پھر سختی پر اس پر قائم بھی رہنا ہے۔

مزید :

لائف سٹائل -مخفی علوم -