ملک و قوم کی سالمیت کیلئے سب کو مل کر کام کرنا چاہیے: سعید الحسن شاہ 

ملک و قوم کی سالمیت کیلئے سب کو مل کر کام کرنا چاہیے: سعید الحسن شاہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(فلم رپورٹر)  وزیراوقاف سید سعید الحسن شاہ نے گزشتہ روز اپنے حلقہ میں پی ٹی آئی ورکروں،عہدیداروں اور مقامی لوگوں سے ملاقات میں کہا ہے کہ بھائی چارے، اخوت اور اتحاد و اتفاق کے سنہری اصولوں پر چلنا ہی موجودہ صورتحال کا تقاضہ ہے۔ ذاتی مفادات اور سیاست سے بالاتر ہو کر ملک و قوم کیلئے سب کو مل کر کام کرنا چاہیے۔دنیا میں ہماری پہچان اور عزت و وقارپاکستان سے ہی ہے۔ہمیں آپس کے تمام اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر باوقار قوم کے طور اپنا مقام بنانا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اندرونی و بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے اور موجودہ حالات میں انتشار کی سیاست کی قطعی گنجائش نہیں ہے۔وطن عزیز کیلئے ہم سب کو کندھے سے کندھا ملا کر چلنا،پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے اپوزیشن کو منفی رویہ ترک کرکے اجتماعی سوچ کو اپنانا ہوگا۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ملک میں یکجہتی کے فروغ کیلئے پرعزم ہے۔یہ وقت قوم میں نفاق ڈالنے کا نہیں بلکہ اتفاق اوراتحاد کا ہے اور ملک کو اس وقت منفی سیاست کی نہیں بلکہ استحکام کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وطن کی مٹی ہم سے اتحاد اور یگانگت کا مطالبہ کر رہی ہے، اس قرض کو اتارنے کے لئے سب کو ایک پیج پر ہونا ہو گا۔انہوں نے کہا ہے کہ اپوزیشن عناصر کی جانب سے کورونا کے قومی چیلنج پر سیاست کرنا قابل مذمت ہے۔