تخت بھائی میں آتش بازی کا دھندہ عروج پر‘ انتظامیہ خاموش
تخت بھائی (تحصیل رپورٹر) تخت بھائی بھر میں پٹاخوں کی بھر مار، انتظامیہ خاموش، پورے دن کھیلونا نما پستول اور پٹاخوں سے بچوں نے عوام کو ذہنی اذیت میں مبتلا رکھا، بچوں کو کھلے عام دکانوں سے پٹاخے مل رہے ہیں لیکن انتظامیہ بالکل خاموش تماشائی بن گئی ہے، اس لئے انتظامیہ سے درخواست سے کہ کھیلونا نما پستول اور پٹاخوں پر ایکشن لیں اور پٹاخے بھیجنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی کریں -