کورونا وائرس سے گذشتہ 24گھنٹے میں 74افراد جاں بحق ، تین ہزار 754 کیسز رپورٹ

کورونا وائرس سے گذشتہ 24گھنٹے میں 74افراد جاں بحق ، تین ہزار 754 کیسز رپورٹ
کورونا وائرس سے گذشتہ 24گھنٹے میں 74افراد جاں بحق ، تین ہزار 754 کیسز رپورٹ

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) خونی کورونا وائرس نے گذشتہ 24گھنٹوں میں 74افراد سے زندگیاں چھین لیں جبکہ تین ہزار754 نئے کیسز رپورٹ ہو گئے ۔ پاکستان میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعدادآٹھ لاکھ 80ہزار362ہو گئی ہے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) کے مطابق گذشتہ روز 36ہزار725ٹیسٹ کئے گئے ،جن میں سے تین ہزار754مثبت آئے ، ملک بھر میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد68ہزار223ہے ۔گزشتہ 24گھنٹوں میں پنجاب میں 44اموات رپورٹ ہوئیں ، خیبرپختونخوا میں 20 ، بلوچستان میں تین اموات رپورٹ ہوئیں ۔

سندھ میں اب تک دو لاکھ 99ہزار194افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں ، صوبے میں ایکٹو کیسز کی تعداد 18ہزار317 ہے ۔ دو لاکھ 76ہزار76افراد مہلک وائرس کو شکست دے کر صحتیاب ہوئے جبکہ چار ہزار801افراد جان کی بازی ہار گئے ۔پنجاب میں تین لاکھ 27 ہزار 362 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ، دو لاکھ 87 ہزار376 افراد علاج معالجے کے بعد تندرست ہو گئے جبکہ نو ہزار 411افراد مہلک وائرس کی بھینٹ چڑھ گئے ۔ پنجاب میں کورونا کے 30 ہزار 575 ایکٹو کیسز ہیں ۔

خیبرپختونخوا میں  ایک لاکھ 27 ہزار38 افراد میں کورونا وائرس پایا گیا ، تین ہزار 786 افراد مہلک وائرس کا مقابلہ نہ کر پائے اور جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک لاکھ 15 ہزار 428 افراد نے وائرس کو شکست دی ، صوبے میں ایکٹو کیسز کی تعداد سات ہزار 824 ہے ۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا  کے 79 ہزار 221 کیسز رپورٹ ہوئے ، 731 اموات ہوئیں جب کہ 70 ہزار افراد نے وائرس سے چھٹکارا حاصل کیا ، اسلام آباد میں آٹھ ہزار 490 مریض اب بھی زیر علاج ہیں ۔

گلگت بلتستان میں پانچ ہزار 423 کورونا کیسز سامنے آئے ، 107 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ پانچ ہزار 220 افراد صحتمند ہوئے ، صوبے میں 96 مریض زیر علاج ہیں ۔ آزاد جموں و کشمیر میں 18 ہزار 258 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ، 15 ہزار 921 افراد ریکور ہوئے جبکہ 514 افراد جان بحق ہوئے ، ایک ہزار 823 ایکٹو کیسز ہیں ۔

مزید :

کورونا وائرس -