سرگودھا میں راہ گیر لڑکیوں کے ساتھ شرمناک حرکتیں کرنے والا شخص آخر کار پکڑا گیا 

سرگودھا میں راہ گیر لڑکیوں کے ساتھ شرمناک حرکتیں کرنے والا شخص آخر کار پکڑا ...
سرگودھا میں راہ گیر لڑکیوں کے ساتھ شرمناک حرکتیں کرنے والا شخص آخر کار پکڑا گیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سرگودھا (ڈیلی پاکستان آن لائن )سرگودھا پولیس نے راہ گیر لڑکیوں کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک ملزم نے راستے سے گزرنے والی لڑکیوں کی ویڈیو بنائی تھی۔اس دوران نوجوان کے ساتھ دیگر دوست بھی موجود تھے جبکہ سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو بنانے پر سخت برہمی کا اظہار کیا تھا۔
تاہم اب ملزم کو سرگودھا کے فیکٹری ایریا سے گرفتار کرلیا گیا جبکہ گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیاگیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزم شاپنگ کیلئے جانے والی خواتین کو بھی ہراساں کرتا تھا۔