سپریم کورٹ رجسٹری کے باہر اورنگی نالہ اور گجر نالہ متاثرین کا احتجاج ،روکنے پر پولیس سے دھکم پیل

سپریم کورٹ رجسٹری کے باہر اورنگی نالہ اور گجر نالہ متاثرین کا احتجاج ،روکنے ...
سپریم کورٹ رجسٹری کے باہر اورنگی نالہ اور گجر نالہ متاثرین کا احتجاج ،روکنے پر پولیس سے دھکم پیل

  

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) کراچی کے اورنگی نالہ اور گجر نالہ کے متاثرین نے سپریم کورٹ رجسٹری کے باہر احتجاج کیا اور سپریم کورٹ رجسٹری کے گیٹ تک جانے کی کوشش کی ، پولیس کی جانب سے روکے جانے پر مظاہرین اور پولیس اہلکاروں کے درمیان دھکم پیل ہوئی ۔

نجی ٹی وی سماءنیوز کے مطابق پولیس نے مظاہرین کو آگے بڑھنے سے روک لیا ، اسی دوران ایک شکص زمین پر لیٹ گیا ، پولیس اور متاثرین کے مابین دھکم پیل کے نتیجے میں ایک شخص بے ہوش ہو گیا۔

عید سے قبل سندھ ہائیکورٹ میں تجاوزات کی آڑ میں لیز مکانات گرانے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی تھی جس میں  عدالت نے اورنگی نالے اور گجر نالے کے اطراف عید تک آپریشن فوری روکنے کا حکم دیا تھا۔عدالت نے اپنے حکم میں کہا تھا کہ عید کے دنوں میں شہریوں کو گھروں سے بےد خل نہ کیا جائے ۔

ادھر محکمہ بلدیات سندھ نے برساتی نالوں کی صفائی و دیگر امور کی نگانی کیلئے کمیٹی قائم کر دی،کمیٹی سے متعلق باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیاگیا ۔  سیکرٹری بلدیات سندھ سید نجم احمد کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ کی سربراہی میں منعقد کابینہ اجلاس میں ہوئے فیصلے کے مطابق کے ایم سی کے 41 اور ڈی ایم سیز کے 514 نالوں کی صفائی کے لیے کمیٹی قائم کی گئی ہے ۔کمیٹی نالوں کی صفائی کے عمل کی نگرانی کرے گی ۔

مزید :

قومی -